174
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انتخابی دھاندلی کی شکایات سننے والے ٹریبونل سے متعلق قانون میں بڑی تبدیلی کی گئی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو اپنی مرضی کے ریٹائرڈ ججز کی تقرری کا اختیار مل گیا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مشاورت کی پابندی سے آزاد کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کو پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کو دوسرے ٹریبونل کو منتقل کرنے کا اختیار ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 140 کو سابقہ حیثیت پر بحال کر دیا گیا ہے، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کی 180 انتخابی درخواستوں کی سماعت ہونی ہے۔