اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ رفح آپریشن پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے جو کہ ہم گزشتہ کئی ہفتوں سے کہہ رہے ہیں کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام قابل قبول نہیں اور اس میں اس حوالے سے ہم بین الاقوامی برادری ہیں۔ وہ عدالت کے فیصلوں کے پابند ہیں۔
کینیڈین وزیر خارجہ میلانیا جولی کا پارلیمنٹ سے خطاب، انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بھی انسانیت کے کچھ اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے لیکن ہم نے رفح میں جو مناظر دیکھے وہ دل دہلا دینے والے ہیں اور فلسطینیوں کے پاس اب کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے اسپیکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے اور اسی لیے ہم فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ی بھی پڑھیں
کینیڈین پارلیمنٹ میں فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کثرت رائے سے قراردار منظور
بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ (X) پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ کینیڈا رفح میں اسرائیلی فوج کے کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا، رفح میں اسرائیلی بمباری سے شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 40 سے زائد بے گناہ شہری آگ لگنے سے شہید ہو گئے تھے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔