یوٹیوب کا موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوٹیوب نے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف کرایا ہے۔ دلچسپ نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو اسے بالکل مختلف بنا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

 یوٹیوب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ،صارفین حیران

ان گیمز کو کھیلنے کے لیے یوٹیوب کی ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپ کھولیں اور سائڈبار میں پلے ایبلز آپشن پر کلک کریں۔اس پروگرام کے تحت صارفین 75 سے زائد گیمز کھیل سکیں گے۔شطرنج اور کراس ورڈ گیمز کے ساتھ ساتھ اینگری برڈز شو ڈاؤن جیسی مقبول موبائل گیمز بھی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔واضح رہے کہ یوٹیوب نے چند ماہ قبل گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھا تھا۔لیکن ابتدائی طور پر چند گیمز متعارف کرائے گئے جو صرف یوٹیوب پریمیم صارفین کے لیے قابل رسائی تھے۔Playables نامی یہ فیچر پہلی بار ستمبر 2023 میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

کیا آپ یوٹیوب کی یہ خفیہ ٹرک جانتے ہیں ؟

بعد ازاں مارچ 2024 میں اسے تمام پریمیم صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا۔اب یوٹیوب کے تمام صارفین پلیٹ فارم پر گیمز کھیل سکیں گے تاہم اس فیچر کو بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی صارفین کو راغب کرنے کے لیے گیمز کا استعمال کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم LinkedIn نے پہلی بار گیمز متعارف کرا دی ہیں۔گیمز کو حال ہی میں LinkedIn نے متعارف کرایا تھا جبکہ Netflix بھی گیمنگ پر بہت زیادہ زور دے رہا ہے۔یوٹیوب کی پیرنٹ کمپنی گوگل نے بھی 2019 میں گیمنگ سبسکرپشن سروس متعارف کرائی تھی لیکن اسے 2023 میں بند کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com