77
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا ﻻگیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آزادی مارچ کے دوران پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توڑ پھوڑ اور آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی.
علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار ہگزام ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے.
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، علی محمد خان، مراد سعید کو مقدمات سے بری کر دیا.
یاد رہے کہ گولڑہ پولیس اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے.