میکسیکو کی تاریخ میں پہلی با ر خاتون صدر منتخب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میکسیکو میں حکمراں مورینا پارٹی کی صدارتی امیدوار کلاڈیا شین بام نے انتخاب جیت کر ملک کی پہلی خاتون صدر اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاڈیا شین بام نے صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تقریبا 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے، جبکہ چیلنجرز گالویز کو 28 فیصد اور جارج الواریز مینیز کو 12 فیصد ووٹ ملے۔میکسیکو میں صنفی امتیاز کافی زیادہ ہے اور خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ روزانہ 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔ Claudia Sheinbaum نے ایسے ملک کی پہلی خاتون صدر بن کر تاریخ رقم کی۔واضح رہے کہ 61 سالہ کلاڈیا شین بام پیشے کے اعتبار سے سائنسدان ہیں اور سیاست میں بھی شامل رہی ہیں۔ وہ میکسیکو سٹی کی سابق میئر بھی رہ چکی ہیں۔ان کے قریبی حریف گالویز نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب خاتون امیدوار کلاڈیا شینبام کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا اور ایک موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ملکی معاملات میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

میکسیکو سٹی کے مرکزی چوک میں تاریخی فتح کا جشن منایا گیا۔ نومنتخب خاتون صدر نے گانا بھی گایا اور رقص بھی کیا۔اپنی تقریر میں کلاڈیا شینبام نے کہا کہ میں میکسیکو کی لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دن پر مجھے ووٹ دیا۔ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔میکسیکو کے کئی علاقوں میں خطرناک منشیات کے مالک اور غنڈوں کا راج ہے۔ یہاں تک کہ گروہوں کے درمیان آئے روز خونریز لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند 26 سیاستدانوں کو قتل کر دیا گیا۔تاہم دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد کی اس تازہ لہر کے باوجود ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچی، جن کی حفاظت کے لیے ہزاروں فوجی پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات تھے۔میکسیکو، ہسپانوی بولنے والی دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے، جس کی آبادی 129 ملین ہے اور تقریبا 100 ملین ووٹرز ہیں۔ نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ممبران اسمبلی، کئی ریاستوں کے گورنروں اور کئی مقامی عہدیداروں کے انتخابات بھی ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com