168
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) افریقی ملک کانگو کے ایک گاؤں پر جہادی تنظیم کے حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔کانگو کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف مقامات پر دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی۔ترجمان کے مطابق جمعے کی شب شمالی کانگو کے دیہات می مسالا، ماپاسانہ اور مہینی پر جہادی تنظیموں کے اتحاد کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔فوجی ترجمان کے مطابق حالیہ حملے میں 41 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گرد حملوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔