309
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) متحدہ عرب امارات مسلسل تیسرے سال امیر ترین افراد کا مسکن بننے کے لیے تیار ہے۔ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کے آخر تک دنیا بھر سے 6,700 امیر افراد کے متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کی امید ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں امریکا دوسرے نمبر پر ہے جہاں دنیا بھر سے 3800 امیر افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں تیسرا نمبر سنگاپور کا ہے جہاں دنیا بھر سے 3500 امیر افراد کی نقل مکانی متوقع ہے۔مزید برآں، اس سال ریکارڈ 128,000 امیر لوگوں کی نقل مکانی متوقع ہے۔