حج سیزن،المشیر ٹرین میں ریکارڈ 22 لاکھ عازمین کا سفر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب کی میٹرو ٹرین سروس ‘المشر ٹرین میں ریکارڈ 22 لاکھ عازمین حج نے سفر کیا۔غیر ملکی عازمین کو حج و عمرہ کے لیے بہترین سفری سہولیات، آرام دہ اور محفوظ ذرائع آمدورفت فراہم کرنے کے لیے المشیر ٹرین نے ریکارڈ تعداد میں عازمین کو ان کی منزل تک پہنچایا ہے۔سعودی ریلوے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج سیزن میں المشیر ٹرین میں 22 لاکھ عازمین نے سفر کیا۔

حکام نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں عرفات، مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان 9 میٹرو ٹرین اسٹیشنز نے عازمین حج کی میزبانی کی، جبکہ حج کے دوران 2,206 میٹرو ٹرین کے ٹرپ چلائے گئے۔حج کے پہلے روز 29 ہزار عازمین کو ان کی منزل پر پہنچایا گیا جب کہ 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد عازمین کو منیٰ سے عرفات تک سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔المشیر ٹرین نے حج کے دوران 350,000 سے زائد عازمین کو عرفات سے مزدلفہ اور 383,000 عازمین کو مزدلفہ سے منیٰ پہنچایا۔نیز، ایام تشریق کے دوران منیٰ 1، منیٰ 2 اور مزدلفہ 3 سے منی 3 اسٹیشن تک 1.2 ملین عازمین نے میٹرو کی سہولت سے استفادہ کیا، جس سے حجاج کرام کے لیے جمرات پل تک پہنچنا آسان ہوگیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca