ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا۔ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

جانسن چارلس 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ برینڈن کنگ 23 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ نکولس پورن، کپتان رومین پاول نے بالترتیب 36 اور 36 رنز بنائے۔اینڈریسگوس کی 80 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جنوبی افریقہ نے امریکا کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ردرفورڈ 28 اور روماریو شیفرڈ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے میزبان امریکا کو شکست دی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔