اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔پی ٹی آئی کو 6 جولائی کو ترنول چوک کے قریب جلسے کی اجازت دے دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی کے اجرا سے متعلق عامرمسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس بابر ستار نے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
60