اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے ارکان پر واضح کیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گے اور آخری دم تک لڑیں گے۔کانگریس کے ڈیموکریٹک ارکان کو لکھے گئے خط میں جو بائیڈن نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور ووٹرز سے بات کی، ان کے تحفظات کو سنا، ، وہ دوسروں سے بہتر جانتے ہیں کہ صدارتی امیدوار۔ نمائندگی کی ذمہ داری کیا ہے؟۔
بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انہیں پوری طرح یقین نہ ہوتا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لیتے۔امریکی صدر نے کہا کہ پارٹی کے ووٹرز نے انہیں صدارتی امیدوار کے طور پر منتخب کیا، تو کیا ان کی رائے کے بجائے میڈیا، سیاسی پنڈتوں اور ڈونرز کی بات سنی جائے؟۔بائیڈن نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں اگر ہم اسے اپنی ہی پارٹی کے اندر نظر انداز کر دیں، یہ وقت ہے کہ پارٹی اکٹھے ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے گی۔