اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخاب جیتنا دنیا کے لیے تباہی ہو گا، میرا دوبارہ منتخب ہونا بہت ضروری ہے۔ مہنگائی ختم ہورہی ہے، جو کام شروع کیا ہے اسے مکمل کروں گا، کملا ہیرس صدر بننے کی اہل ہیں، اسی لیے میں نے انہیں اپنا نائب صدر بنایا، میں صحت مند ہوں، صبح 7 بجے اٹھتا ہوں اور آدھی رات تک مصروف رہتا ہوں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بھی ختم ہو رہی ہے، امریکا غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ہمارے پاس اب غزہ میں جنگ ختم کرنے کا موقع ہے، حماس اب مضبوط نہیں رہی، غزہ کی عرب قیادت اس معاملے پر اتفاق رائے کے لیے ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں
پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کیلئے متحد, آخر دم تک لڑوں گا،جوبائیڈن
صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب لڑنے کے لیے سب سے زیادہ اہل ہیں۔ وہ پہلے بھی ٹرمپ کو شکست دے چکے ہیں اور وہ اسے دوبارہ شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ ٹرمپ کے بیانات سے پریشان ہے۔ خارجہ پالیسی کبھی بھی ٹرمپ کا مضبوط نقطہ نہیں رہی۔ میں وہی ہوں جس نے اسے شروع کیا تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو حالات بہت بہتر ہونے والے ہیں، میں امن کے لیے روسی صدر سمیت ہر کسی سے بات کرنے کو تیار ہوں، یوکرین کی کامیابی اور طاقت کو یقینی بنانے کے لیے مجھے جیتنا ضروری ہے ۔