بھارتی افسران کا سرکاری خزانے سے 45 کروڑ کا غبن سامنے آگیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بھارتی افسران کا سرکاری خزانے سے 45 کروڑ کا غبن سامنے آگیا، مودی کی کرپشن اور ہیرا پھیری کی داستانیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
ذرائع کے مطابق مودی کی کرپٹ فطرت بھارت کے اہم سرکاری اداروں کو بھی لپیٹ میں لے چکی ہے، کرپٹ مودی حکومت کے سائے میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے بھی مودی کی طرز پر عمل کیا، بھارتی افسران اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث تھے۔ .
خفیہ اطلاع ملنے پر کرناٹک میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے کرپٹ افسران بے نقاب ہوئے، کرناٹک میں چھاپوں کے دوران 11 افسران کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آئیں، چھاپوں کے دوران 11 افسران سے 45 کروڑ روپے برآمد ہوئے۔ جنہیں ان کی آمدنی سے زائد اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے 9 اضلاع میں آمدن سے زائد اثاثوں کے نام پر چھاپے مارے گئے اور کروڑوں کے غبن کا انکشاف ہوا، اس سے قبل مودی کے اڈانی بینک کی کرپشن کی کہانی عالمی توجہ کا مرکز رہی۔
واضح رہے کہ جنوری 2023 میں امریکی تحقیقی مرکز ہندن برگ نے اڈانی اور مودی کے گٹھ جوڑ پر ایک شاندار رپورٹ ثبوت کے ساتھ پیش کی تھی کہ کیا بھارتی قانون ان بدعنوان افسران کو واقعی سزا دے گا جو اپنی آمدنی سے زائد اثاثے بناتے ہیں یا مجرموں کی حمایت کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔