اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) ہفتہ کو GT-20 کے پہلے میچ میں مسی ساگا کی ٹیم نے وینکوور کی ٹیم کو 22 رنز سے شکست دی۔ مسی ساگا نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے جس کے جواب میں وینکوور کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 130 رنز بنا سکی۔ 50 رنز بنانے کے بعد افتخار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرے میچ میں ٹورنٹو کی ٹیم نے برامپٹن کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ جنید صدیقی کو لگاتار دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ دو میچ جیتنے کے بعد ٹورنٹو کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ اتوار کو مونٹریال کا مقابلہ وینکوور سے اور ٹورنٹو کا مقابلہ سرے سے ہوگا۔