اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ خوشی کپور نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ناک اور ہونٹوں کی سرجری کرانے کا اعتراف کیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں خوشی اپنی والدہ سری دیوی کے ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کرتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا پر یہ پرانی ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے خوشی کپور کو کمنٹس کرتے ہوئے ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بہت مختلف تھیں اور اب مختلف نظر آرہی ہیں، خاص طور پر ان کی ناک اور ہونٹ بہت بدل چکے ہیں۔
اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہونٹ اور ناک کی سرجری کروائی ہے۔
خوشی کے اس اعتراف کے بعد اسے صارفین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
صارفین کا خیال ہے کہ مشہور شخصیات کو اتنی سچائی سے سرجری کا اعتراف کرنے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ زیادہ تر اداکارائیں ایسا نہیں کرتیں، لیکن خوشی نے آسانی سے اس بات کا اعتراف کیا، جو کہ قابل تعریف ہے۔
55