اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر اور عوامی لیگ کے سابق رکن پارلیمنٹ شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں قتل کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ قتل کیس میں کرکٹر شکیب الحسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد 5 اگست کو طلبہ کے احتجاج کے باعث وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں، جہاں وہ تاحال مقیم ہیں جب کہ شکیب الحسن پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں۔