اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔انتظامیہ کے مطابق سٹورز کی بندش کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں کے ساتھ لین دین کے معاملات طے کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
23