اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صدر آصف علی زرداری ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد محمود، اسلم غوری، انجینئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کا وفد بھی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا تھا جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی تھی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مل کر کام کرنے اور قانون سازی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
23