اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس کا وفد جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے تاہم حماس کا وفد غزہ جنگ بندی پر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حماس امریکی صدر بائیڈن کی مجوزہ تجاویز پر مشتمل معاہدے پر عمل درآمد کے مطالبے پر قائم ہے۔
ادھر بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کی درخواست پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی اور حماس رہنماؤں کی گرفتاری کی درخواست مئی میں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی تھی۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ غزہ میں 10 ماہ کے بچے میں 50 سال بعد پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔