ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں دو میڈلز جیتنے والے معید بلوچ پاکستان پہنچ گئے،شاندار استقبال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) معید بلوچ وینزویلا میں منعقدہ مقابلوں میں ملک کے لیے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئے،ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کے لیے دو میڈلز جیتنے والے معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔پاکستانی کھلاڑی نے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 400 میٹر میں سونے اور 200 میٹر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی شرکت، 5 میڈلز جیتے،ایونٹ کے رننگ ایونٹس میں پاکستان کے معید بلوچ نے 400 میٹر کا فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے 200 میٹر کی دوڑ میں مقررہ فاصلہ 21.72 سیکنڈز میں طے کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca