اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں کیس میں بانی پی ٹی آئی کے 6 اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ آج بھی جیل حکام نے عمران خان کا ویڈیو لنک پیش نہ ہونے سے متعلق جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے ویڈیو لنک پر حاضر نہ ہونے پر جیل حکام سے دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں 4 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہے، عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے سینئر وکیل لاہور میں ہیں۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔
62