اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آپریشن کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس میں پناہ لینے والے پی ٹی آئی کے تمام رہنمائوںکو گرفتار کر لیا۔.
وفاقی پولیس نے ایم این اے زین قریشی اور شیخ وقاص اکرم کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے حراست میں لے لیا۔.
اویس احمد ،سید شاہ احمد، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، یوسف خان، مولانا نسیم شاہ اور احمد شاہ خٹک کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹس بند کردی گئیں جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگئے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا، شیر افضل مروت، زبیر خان کو پارلیمنٹ ہاؤس سے نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، زرتاج گل پارلیمنٹ ہاؤس چھوڑنے میں کامیاب ہو گئیں
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان، شیر افضل مروت ودیگر کو سنگجانی جلسے کے روٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس چھوڑ چکے ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔.
تمام گرفتاریاں اسپیکر کی اجازت سے کی گئیں: اسپیکر کا دفتر۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے سپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام گرفتاریاں سپیکر کی اجازت سے کی گئیں۔