اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص میں بخار کے بعد نمونیا جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور چند ہی دنوں میں اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ یہ پراسرار بخار بھی 7 دیہات میں پھیل گیا ہے جس سے اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ پراسرار بخار کی وجہ اور پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بھارتی ریاست بہار میں لیچی کھانے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔واضح رہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ضلع کچھ کے لکھپت تعلقہ میں پراسرار بخار کے کیس سامنے آئے تھے۔ یہ لکھپت تعلقہ پاکستان کی سرحد سے ملتا ہے۔