ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔صفائی کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کرہ ارض کو صاف ستھرا رکھنا ماحولیات کے تحفظ اور بقا کے لیے ناگزیر ہے، اپنے ماحول کو صاف رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے، کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا۔ مناسب طریقوں پر عمل کریں اور پلاسٹک کا استعمال نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ماحول دوست پائیدار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاریخ میں پہلی بار دیہی علاقوں میں صفائی کی جا رہی ہے، کچرے کی ری سائیکلنگ، شجرکاری اور عوامی مقامات کی صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صفائی ستھرائی کر رہی ہے، شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپنے شہروں، دیہاتوں اور گلیوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ماحولیات کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ یاد رکھیں صاف ستھرا پاکستان ہی صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca