اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )فلسطینی نژاد امریکی مسلم کانگریس وومن راشدہ طالب نے امریکی کانگریس کو اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے ناموں پر مشتمل 649 صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کیں۔الجزیرہ نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم کانگریس وومن راشدہ طلیب نے امریکی کانگریس کو 649 صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کیں جن میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے نام درج تھے۔
صحت کی طرف سےراشدہ طالب نے کہا کہ اس کے پہلے 14 صفحات میں ان 710 بچوں کے نام ہیں جن کی عمریں ایک سال سے کم تھیں اور وہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ ڈیموکریٹ نے کہا کہ "یہ دفاع نہیں ہے، یہ اسرائیل کا قتل عام ہے، اور میری خواہش ہے کہ کانگریس کے دیگر اراکین اس رپورٹ کو دیکھیں۔”
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے پر فلسطینی قانون ساز کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔راشدہ طلیب اس سے قبل بھی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور ان کی مسلسل آواز پر امریکی ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی۔واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے 3 روز قبل جنگ میں شہید ہونے والے 34 ہزار افراد کی فہرست جاری کی تھی جن میں 12 ہزار بچے اور 700 کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔