پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دیں

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اور لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جاری حملوں کے باعث پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں اور لبنان میں مقیم پاکستانی دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو شہری بعض وجوہات کی بنا پر لبنان چھوڑنے سے قاصر ہیں وہ محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں لبنان میں مقیم پاکستانیوں سے بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
دوسری جانب لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 51 افراد ہلاک ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔