اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سمندری طوفان ہیلین امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا سے ٹکرانے کے نتیجے میں بدترین سیلاب نے تباہی مچائی اور 20 افراد ہلاک ہوئے۔.
سمندری طوفان ہیلین فلوریڈا کے بگ بینڈ کے علاقے سے کیٹیگری 4 کی شدت کے ساتھ ٹکرایا، بندرگاہ میں کشتیاں الٹ گئیں، درخت اکھڑ گئے، کاروں کو نقصان پہنچا اور سڑکوں میں سیلاب آ گیا۔
پولیس اور فائر فائٹرز متاثرہ ریاستوں میں پہنچ گئے اور اٹلانٹا سمیت ہزاروں لوگوں کو بچایا، جہاں سے سیلاب زدہ کمپلیکس سے رہائشیوں کو نکالا گیا۔.
این ایچ سی نے ایک بیان میں کہا کہ بدترین طوفان، تیز ہوائیں اور شدید بارشیں جاری ہیں، محکمہ موسمیات نے جارجیا، جنوبی کیرولینا اور شمالی کیرولائنا کے مختلف اضلاع کے لیے سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔.
امریکی محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک صورتحال ہے اور بدتر ہوتی جارہی ہے۔.
52