اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ لائبہ خان نے شادی کی خاطر شوبز کی دنیا کو الوداع کہنے کا اشارہ دیا۔.
حال ہی میں اداکارہ لائبہ خان نے مقبول ترین شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔.
لائبہ خان نے پروگرام میں بتایا کہ مجھے اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں اپنی چھوٹی بہن ایمان خان کے ساتھ شوٹنگ پر جاتی تھی جہاں ایک پروڈکشن ہاؤس کی ایک خاتون نے مجھے الف نامی ڈرامے میں کردار کی پیشکش کی
انہوں نے کہا کہ میں ایک شرمیلی لڑکی تھی، مجھے اعتماد کی کمی تھی، اس لیے میں نے ہمیشہ سوچا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتی، لیکن پھر میں نے اداکاری شروع کر دی اور مجھے اعتماد ہونے لگا۔.
اداکارہ نے کہا کہ جب میں شو بز میں داخل ہوئی تو میں نے پہلے دن فیصلہ کیا کہ ابتدائی طور پر مجھے پانچ سال شو بزنس میں جانا ہے اور اب میں شو بزنس میں پانچ سال مکمل کرنے والی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہوگا۔. مجھے لگتا ہے کہ میں شوبز سے دور رہوں گd
میزبان عمران اشرف نے اداکارہ سے شادی کے بارے میں پوچھا جس پر لائبہ نے کہا کہ وہ شادی کر کے اپنی زندگی بسر کرنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ شوبز بھی چھوڑ سکتی ہیں۔.
14