سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے والے پاکستانی کا سرقلم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے والے پاکستانی کا سرقلم ، سعودی عرب میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی جس پر آج عملدرآمد کر دیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ندیم شہزاد کو آج دمام میں سزائے موت سنائی گئی۔ مجرم کو تمام قانونی مدد فراہم کی گئی اور اپیل کا حق بھی دیا گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ندیم شہزاد کو ہیروئن فروخت کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

سزائے موت ایک سال سے زائد عرصے تک چلنے والے مقدمے کے بعد سنائی گئی، جسے مجرم نے اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم دونوں عدالتوں نے سزائے موت کو برقرار رکھا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہیروئن کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے اور عموما سر قلم کر کے سزائے موت دی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے شدید تنقید کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا