ڈی چوک احتجاج،تحریک انصاف کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانتیں 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔
فرح انجم، صبا وحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین، عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com