اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کائلان ایمباپے پر سویڈن میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی فٹبالر کائلان ایمباپے نے سویڈن کے ہوٹل میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کائلان ایمباپےبدھ سے جمعہ تک سویڈن میں تھے جہاں ریپ کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا اور یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی علاج کے لیے ہسپتال پہنچی۔
پولیس نے اس کیس کی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر نے جنسی زیادتی کے الزام کو جعلی خبر قرار دیا۔ مباپےنے طنز کیا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ یہ الزام مباپے کے سابق کلب PSG کے خلاف سماعت سے ایک دن پہلے آیا جس میں Mbappe £ 46 ملین اجرت اور بونس مانگ رہے ہیں۔