حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑ پیں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ،12 زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون فائر کیے ۔صہیونی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے 90 سے زائد راکٹ اور ڈرون حملوں میں 4 اسرائیلی زخمی اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔دوسری جانب اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری میں مقامی میئر سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کے شہر قنا میں گھر اور طبی مرکز اور المونہ قصبے پر اسرائیلی بمباری سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور چوبیس گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے باعث 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔جبالیہ کیمپ کا اسرائیلی محاصرہ بارہ دنوں سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں۔غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، امریکہ نے اسرائیل سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ ثابت کرے کہ اس کی غزہ میں فلسطینیوں کو بھوک سے مرنے کی پالیسی نہیں ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca