محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کر دیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان کو پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کر لیا گیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، محمدرضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی اور سلیکٹرز نے بھی محمدرضوان کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی، جبکہ سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پی سی بی ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ سلیکٹرز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال سکواڈ کل فائنل کرلیا تھا اور دورہ آسٹریلیا کیلیے چیمپئنز ون ڈے کپ میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔