اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوابی جلسے کے لیے تیار کیے گئے پلان میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ صرف ایک دن کا ہو گا، صرف پشاور ریجن کے کارکنوں کو جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، صوابی جلسہ میں عوامی قرارداد منظور کی جائے گی، ڈی چوک جانے کی حتمی کال دی جاسکتی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ صوابی جلسے پر توانائی اور پیسہ خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صوابی کے بجائے اسلام آباد میں دھرنا زیادہ موثر ہوگا۔
دوسری طرف ہر طرف علی امین گنڈا پو نے کہا تھا کہ صوابی میں کم از کم تین دن تک دھرنا جائے گا جبکہ جلسے کے انتظامات سے متعلق گزشتہ روز پارٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا ۔
30