اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافات میں شدید اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت کم از کم 40 افرا د شہید ہو گئے تھے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔. وزارت نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حملے کے بعد برآمد ہونے والے جسم کے دیگر اعضاء کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کے روز قریبی قصبوں میں ہونے والے حملوں میں حزب اللہ سے وابستہ امدادی گروپوں کے سات طبی ماہرین سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ تاریخی شہر بعلبیک کے آس پاس کے مشرقی میدانی علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 مزید مارے گئے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے طائر اور بعلبیک کے علاقوں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے جس میں جنگجو، آپریشنل اپارٹمنٹس اور ہتھیاروں کی دکانیں شامل ہیں۔لبنان کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3،136 افراد ہلاک اور 13،979 زخمی ہوئے تھے۔. ہلاک ہونے والوں میں 619 خواتین اور 194 بچے بھی شامل ہیں۔