مری میں منصوبے عوام کی مشاورت سے شروع کیے جائیں ، شاہد خاقان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مری میں منصوبے عوام کی مشاورت سے شروع کیے جائیں۔

عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیے۔ اگر حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے کوئی قدم اٹھانا چاہتی ہے تو اسے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سچ بولنے اور جو ناانصافی ہو رہی ہے اس پر بات کرنے آئے ہیں۔ ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے۔ میری گزارش ہے کہ ہم بہت اچھے ہیں لیکن ہم پر ظلم نہ کریں اور نہ ہی ہمیں آزمائیں ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عوام سے مشاورت کے بعد مری میں منصوبے شروع کرے۔ یہ کسی ترقی کے خلاف نہیں ہونا چاہیے بلکہ بامقصد ہونا چاہیے۔ انتظامیہ کے پاس فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مری میں ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں۔ مری کی تاریخ میں پہلی بار دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ میاں نواز شریف روزگار دیتے تھے۔ میاں نواز شریف ایسا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ اس علاقے کی انتظامیہ ان کی عزت کرتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کسی کی حدود کی خلاف ورزی کا کوئی حق نہیں، ناکام حکومت دفعہ 144 نافذ کرتی ہے، افسران یہاں حکومت نہ کریں، خدمت کریں، ہم سے جھگڑا نہ کریں۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مری کے عوام باشعور ہیں، عوام کی طاقت کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا، بااختیار انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اس علاقے کے عوام کے مسائل کا حل ہونا چاہیے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com