6
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
واشنگٹن نے چند روز قبل اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ترکی اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد جنگ بندی کے معاہدے کو اس ہفتے کے آخر تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن انقرہ نے اس کی تردید کی ہے۔ترک وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے کہا کہ ترکی کا حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انقرہ کو شمالی شام سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اس وقت تک اپنی تیاریاں جاری رکھے گا جب تک کرد ملیشیا اپنے ہتھیار نہیں ڈال دیتی اور غیر ملکی جنگجو شام سے نکل جاتے ہیں۔