112
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں
، آگے جاکر ہم ان مطالبات میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی ہو۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارے دو بنیادی مطالبات ہیں اور آگے جا کر ہمارا ایک مطالبہ دھاندلی کی تحقیقات بھی ہو گا۔