اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج۔
تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور مختلف سڑکوں کو بلاک کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "کرائم منسٹر، شرم کرو، مزید جنگ نہیں”۔سڑکیں خالی کرانے کے لیے کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے فوری امداد کی فراہمی میں اضافے پر زور دیا۔نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر بائیڈن کو مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔6 دنوں سے بھڑکنے والی آگ نے 40 ہزار ایکڑ پر پھیلی ہر چیز کو خاکستر کر دیا ہے۔ 150,000 لوگ شہر چھوڑ چکے ہیں اور مزید 160,000 کو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 150 بلین ڈالر سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، متاثرہ علاقے میں خالی گھروں میں لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔