اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج نواف سلام کو لبنان کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے پیر کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا۔.نواف سلام نے 128 نشستوں والی پارلیمنٹ کے 84 ارکان کی حمایت حاصل کی، جب کہ 9 ارکان پارلیمنٹ نے نگراں وزیر اعظم نجیب میکاتی کی کابینہ کی تشکیل کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 نے بھی حمایت کرنے سے انکار کیا۔نواف سلام اس وقت دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نواف سلام لبنان سے باہر ہیں اور منگل کو وطن واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ دو سالوں سے نگراں حکومت قائم ہے۔. نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی دو سالہ سیاسی خلا کے بعد ہوئی ہے، جس کے دوران لبنان کو سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان کے نئے وزیر اعظم نواف سلام کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔