حماس نے 15 ماہ کی جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہزاروں ارکان کی شہادت، ہتھیاروں اور سرنگوں کی تباہی کے باوجود حماس کو ختم نہیں کیا جاسکا اور آج بھی غزہ کی مضبوط ترین جماعت ہے ۔

ایک موقر امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 15 ماہ کی جنگ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک کا کہنا ہے کہ جنگ بندی شروع ہوتے ہی حماس کے مسلح جنگجوؤں کا سڑکوں پر آنا اس بات کا پیغام تھا کہ ہزاروں ارکان کی شہادت، ہتھیاروں اور سرنگوں کی تباہی کے باوجود حماس کو ختم نہیں کیا جاسکا ہے ۔ غزہ میں اب بھی سب سے مضبوط جماعت ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو حماس کے خاتمے کا دعویٰ کرتے رہے لیکن غزہ کے لیے کوئی متبادل پیش نہیں کر سکے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں اور صفائی پر 12 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور گزشتہ روز اسرائیلی کواڈ کاپٹر (ڈرون) نے رفح میں ملبہ ہٹانے والے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com