ویانا ،غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے تقریب

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق )پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب پاک سینٹرمسجد المدینہ ویانا میں منعقد کی گئی۔

جس میں قرآن خوانی ،حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی. اس موقع پر مسلم اسکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا،اس تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی نمائندگی تھی۔ بالخصوص آسٹریا میں مقیم تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدور ,میڈیکل یونیورسٹی ویانا کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مصر کے پروفیسر ڈاکٹر عزت آواد، یوروپین مسلم یوتھ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ ترکی کے ترکش تنظیم ملی گورش ویانا کے جنرل سیکرٹری علاوہ پاکستانی اسلامی مراکز مسجد بلال ، مسجد ابراہیم، ادارتہ المصطفیٰ ,منہاج القران انٹرنیشنل اسٹریا، دعوت اسلامی، العصر اسلامک سینٹر اور امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے انتظامی نمائندگان کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں پاک فیملیز ایسوسی ایشن ،کشمیر کلچر سوسائٹی، ای یو پاک فرینڈ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ختم شریف اور دعائے خیر امام مسجد قاری محمد شبیر بلوچ نے کروائی جس میں بلوچ صاحبان کے مرحوم والدین، حاضرین شرکا، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ بعداز روزہ افطار کرایا گیا۔ آخر میں علامہ غلام مصطفٰی بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com