اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میکسیکو کے منشیات کے کارٹلز کو غیر قانونی فینٹینیل فراہم کر رہا ہے۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے امریکی ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو بے نقاب کیا۔. تلسی گبارڈ نے ایوان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے مطابق، بھارت میکسیکن منشیات کے کارٹلز کو غیر قانونی فینٹینیل پیشگی کیمیکلز کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔. حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے تین افراد ستیش کمار، ہریش ستریا اور یکتا آشیش کمار ممنوعہ کیمیکل فینٹینیل کو غیر قانونی طور پر برآمد کرنے میں ملوث پائے گئے۔
برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو غیر قانونی ادویات بھی فراہم کرتا ہے۔. نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے اسمگل کی جانے والی افیون استعمال کر رہے ہیں۔. ہندوستان میں تیار ہونے والی دوائیں دوسرے ممالک میں کروڑوں روپے کما رہی ہیں اور ہزاروں جانیں تباہ کر رہی ہیں۔. ان واقعات کے پیش نظر بھارت اس وقت دنیا کا سب سے بڑا منشیات کا سمگلر ہے۔