اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اسٹیٹس کو مزید بہتر بنانے کا موقع پر فراہم کر دیا۔
صارفین اب اسٹیٹس پر 90 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے ، سٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی حصہ ہیں، جو صارفین کو اپنی روزمرہ کی زندگی کے مختلف لمحات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔یہ سٹوریز 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جاتی ہیں۔اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی اسے بہتر بنا رہی ہے۔WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ نئی خصوصیت اسٹیٹس شیئرنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے واٹس ایپ کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے پہلے، واٹس ایپ پر ویڈیو سٹیٹس کا دورانیہ ایک منٹ تک محدود تھا، اور اس لیے صارفین کو طویل ویڈیوز تقسیم کرنے اور متعدد سٹیٹس پوسٹ کرنے پڑتے تھےابتدائی طور پر، واٹس ایپ اسٹیٹس پر 30 سیکنڈ کی ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن تھا، جس کا دورانیہ 2024 میں بڑھا کر ایک منٹ کر دیا گیا تھا۔لیکن اب صارفین 90 سیکنڈ کی ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے، جس سے سٹیٹس پوسٹ کرنے کے تجربے میں بہتری آئے گی۔یہ خصوصیت ابھی کے لئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ WhatsApp اس خصوصیت کو تمام صارفین کے لئے کب متعارف کرائے گا۔