پاکستان سے حج آپریشن شروع، پہلی پرواز عازمین کو لے کر مدینہ چلی گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، پہلی پرواز 428 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کیلئے تمام سہولیات کو ممکن بنانے کی کوشش کی گئی ہے، آئندہ سال پاکستان کے ہر ایئرپورٹ سے عازمین حج کی روانگی کا بندوبست کیا جائے گا۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ رواں برس عازمین کیلئے انتظامات گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر ہونگے، ہر حاجی کو خصوصی سم کارڈ دیا جائے گا، راستہ بھولنے کی صورت میں ایپلی کیشن مدد کرے گی، حج آپریشن 31مئی تک جاری رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com