پیدائش، اموات کی آن لائن رجسٹریشن کیلئےناداراموبائل ایپ تیار

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آج ٹیکنالوجی کا دور ہے ، ہر شعبہ زندگی میں جدت آ رہی ہے نادرا نے بھی ایک موبائل ایپ تیا ر کی ہے ۔

نادرا کی موبائل ایپ پیدائش، اموات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے تیار کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، نادرا نے ازدواجی حیثیت، پیدائش اور اموات میں ہونے والی تبدیلیوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے۔اس سلسلے میں نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری اپنی زندگی کے اہم واقعات کو گھر سے رجسٹر کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ سب سے پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلوں میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com