اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کراکر ہندوستانی دہشت گرد کیمپوں کے بے بنیاد الزامات کومسترد کردیا-
بین الاقوامی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ساتھ ایل او سی کے دورے کا مقصد ہندوستان کے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔.
ہندوستانی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے میڈیا کے سامنے زمینی حقائق پیش کیے گئے اور میڈیا کے نمائندوں کو مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت نے دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانے قرار دیا تھا۔. زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور صورتحال کے پہلے ہاتھ کے مشاہدے کے ذریعے میڈیا کو ان ہندوستانی دعووں کی حقیقت جاننے کا موقع ملا۔.
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف بارہا بے بنیاد الزامات لگائے ہیں لیکن آج ہم نے تمام حقائق کو بین الاقوامی اور ملکی میڈیا کے سامنے پیش کر دیا ہے اور وہ مقامات جن کو بھارت خیالی دہشت گرد کیمپ قرار دے رہا ہے وہ دراصل پرامن علاقے ہیں۔