پاک بھارت جنگ کے باوجود پی ایس ایل میچز معمول کے مطابق ہونگے ، پی سی بی

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے ہوگا اور میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں 2 مساجد کو شہید جب کہ 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوگئے۔پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جب کہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔پاک فوج کے بھرپور اور فیصلہ کن حملے کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔