اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ، پاکستان نے گجرانوالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا۔
صبح گوجرانوالہ میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظام کو چالو کر کے ایک ہندوستانی ڈرون کو نشانہ بنایا گیا اور اسے مار گرایا گیا۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ آوازیں اس وقت سنی گئیں جب ایک بھارتی ڈرون نے انتہائی اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے گوجرانوالہ کینٹ کے فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی میں مار گرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ڈرون شہر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو چھاؤنی کے علاقے میں نصب فضائی دفاعی نظام نے فوری جواب دیا اور اسے نشانہ بنایا۔
فوجی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گوجرانوالہ کینٹ کے قریب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہندوستانی ڈرون بہت اونچی پرواز کر رہا تھا اور گوجرانوالہ کینٹ کے قریب پہنچ رہا تھا جب فضائی دفاعی نظام کو چالو کیا گیا اور ڈرون کو فضائی دفاعی نظام کی طرف سے فائر کیے گئے دو گولوں سے مار گرایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون گجرات کے قریبی گاؤں ڈنگا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ڈرون کے ملبے کے بارے میں معلومات ملنے پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور پیر جھنڈ گاؤں کے کھیتوں سے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا۔. ڈرون کے میک کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں. تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔