اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ہوائی اڈوں سے تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔.
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق آج صبح کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔.ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ ملکی صورتحال اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔.
دبئی سے لاہور جانے والی پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ مدینہ سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو بھی کراچی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔.
ذرائع کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی ایک اور پرواز کو بھی تاخیر کی وجہ سے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑا۔. متاثرہ پرواز شام 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں اترنے والی تھی۔.
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو تجارتی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہے گی۔.
فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت کی منظوری سے مشروط ہے۔.حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے اب تک 18 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔.ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہیں۔.دوسری جانب ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے